کراچی(این این آئی)بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور سرکاری زرمبادلہ ذخائر11ارب ڈالر کی سطح سے گر کر10ارب ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق20اپریل کو اختتام پذیر ہونیوالے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر 41 کروڑ49لاکھ ڈالرکی کمی سے 17 ارب 54 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح
سے گر کر17ارب13کروڑ6لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر46کروڑ26لاکھ ڈالرکی کمی سے 11ارب ڈالر کی سطح سے گھٹ کر10ارب91کروڑ70لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر4کروڑ77لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 21 کروڑ36لاکھ ڈالرکی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ،گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگرسرکاری اخراجات کی مد میں46کروڑ26لاکھ ڈالرکی ادائیگیاں کی گئیں۔