کاروباری طبقہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی موجودگی میں ملکی معیشت میں اپنا حقیقی کردار ادا نہیں کر پا رہا،پیاف

12  اپریل‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس جیسے ناقابل قبول قانون کا خاتمہ کیا جائے،ود ہولڈنگ ٹیکس کے مضر اثرات کی بدولت بزنس کمیونٹی پریشانی کا شکار ہے، انکم ٹیکس ،سیلز ٹیکس و دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں اپنی ہی جمع شدہ رقم کے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ،اس ٹیکس کے باعث بینک بھی بحران کا شکار ہیں۔

اس لیے ود ہولڈنگ ٹیکس فوری واپس لیا جائے ، حکومت تاجر برادری کے مسائل کو سمجھے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرے۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وایس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کاروباری طبقہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی موجودگی میں ملکی معیشت میں اپنا حقیقی کردار ادا نہیں کر پا رہا ۔ تاجربرادری ہمیشہ مشکل وقت میں حکومت کی شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور حکومت کا ساتھ دیا ہے لہٰذا حکومت ودہولڈنگ ٹیکس جیسے کالے قانون کو ختم کرے ۔چیئرمین پیاف نے کہا کہ بجٹ میں تاجروں پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگنا چاہئے۔ صرف ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرتے ۔ ریفنڈز نہ ملنے اور کئی قسم کے ٹیکسز سے کاروباری طبقہ پہلے ہی پریشان ہیں اور بعض دفعہ کرپشن کا منہ بھی دیکھنا پڑتا ہے۔پیاف عہدیداران نے متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہ صنعت و تجارت کے وسیع تر مفاد میں اور کاروباری طبقہ کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…