پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سستی گاڑیاں خریدنے کیلئے تیار ہوجاؤ!کراچی پورٹ پر پھنسی کتنے ہزار استعمال شدہ گاڑیاں کلیئرہوگئیں،سودے بازی ابھی سے شروع

datetime 18  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ اور ایسٹ کے اقدامات کی بدولت کراچی بندرگاہ سے منسلک نجی کنٹینرٹرمینلز سے گزشتہ 2ہفتوں کے دوران 6 ہزار ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی کلیئرنس وڈلیوری کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد درآمدکنندگان نے 3 ماہ کے وقفے کے بعد بیرونی ممالک میں ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کے خریداری معاہدے دوبارہ شروع کردیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہ پر اب صرف 800 گاڑیاں رہ گئی ہیں

جن کی جلد کسٹمزکلیئرنس اور ڈلیوری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمزنے ریونیوحجم میں اضافے کے لیے ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی کلیئرنس کے عمل کو تیز کیا۔نجی کنٹینرٹرمینلز میں سے صرف ایک ٹرمینل انتظامیہ نے پھنسے ہوئے درآمدکنندگان کے ساتھ ڈیمریج وڈیٹنش چارجز کی مد میں کوئی رعایت نہیں کی تاہم دیگر 2 ٹرمینل جن میں پاک شاہین کنٹینرٹرمینل اور این ایل سی یارڈ شامل ہیں نے ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کے درآمدکنندگان کو ڈیمریج و ڈیٹنشن چارجز کی مد میں20 فیصد کی رعایت دی۔درآمدکنندگان نے بتایا کہ الحمد انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی اور انہوں نے ٹرمینل انتظامیہ کی جانب سے رعایت نہ ملنے کے باوجود اس لیے اپنی گاڑیوں کی کلیئرنس اور ڈلیوریاں حاصل کیں تاکہ وہ ڈیمریج وڈیٹنش چارجزمیں مزید اضافے سے بچ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ اور اپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے مکمل تعاون کیا گیا اور ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی تیزرفتار ڈلیوری کیلیے10 اپریزنگ آفیسرز تعینات کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…