ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

کوکا کولا نے شراب بنانے اور بیچنے کا اعلان کردیا، 125 سالہ تاریخ میں کوکا کولا پہلی بار شراب بنائے گی‎‎

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوکا کولا کا اپنی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار شراب بنانے کا اعلان ۔کمپنی کی جانب سےکہا گیا ہے کہ وہ جاپان میں الکوپوپ یا ذائقہ دار الکوحل بنائے گی۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی جاپان میں ’’چو ہی‘‘ کی مقبولیت کا فائدہ اٹھائے گی۔ }’چو ہی‘{ ڈبے میں سپارکلنگ مشروب ہے جس میں مقامی شراب شوچو شامل ہوتی ہے۔اس مشروب میں تین سے آٹھ فیصد الکوحل ہوتی ہے۔جاپان میں کوکا کولا کے ایک ایگزیکٹیو نے

کہا کہ یہ مشروب بنانے کا مقصد چھونے پیمانے پر مخصوص مارکیٹ کے لیے مشروب بنانا ہے۔کوکا کولا جاپان کے صدر جورج گرڈونو نے کہا: ’ہم نے اس سے قبل کم الکوحل لیول والی مشروبات نہیں بنائیں لیکن اپنے مخصوص کاروبار سے باہر نکلنے کی یہ ایک کوشش ہے۔‘تاہم انھوں نے عندیہ دیا کہ عین ممکن ہے کہ یہ ڈرنک جاپان کے علاوہ کسی اور ملک میں متعارف نہ کی جائے۔’’چو ہی‘‘ شوچو ہائی بال کا مخفف ہے اور اس کو بیئر کے متبادل کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے۔ یہ مشروب خواتین میں بہت مقبول ہے۔جاپان کی مشروبات بنانے والی بڑی کمپنیاں کیرن، سنٹوری اور آساہی مختلف ڈرنکس بناتی ہیں اور وہ مسلسل نئے نئے ذائقے متعارف کروانے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں۔جیسے جیسے نوجوان نسل صحت کے بارے میں فکرمند ہوتی جا رہی ہے کوکا کولا فزی ڈرنکس سے پانی اور چائے کی جانب بھی بڑھ رہی ہے۔گذشتہ نومبر ویلز فارگو کے تجزیہ کار بونی ہرزوگ نے قیاس آرائی کی تھی کہ کوکا کولا شاید الکوحل بنانا شروع کر دے۔واضح رہے کہ ایلکوپوپ سے مراد عام طور پر میٹھی لیکن الکوحل ڈرنک لی جاتی ہے۔ 90 کی دہائی میں ہوچ، ریف، سمرنوف آئس اور بکارڈی بریزر بہت مشہور ہوئی تھیں۔تاہم ان ڈرنکس کے بارے میں تنازع یہ تھا کہ ان ڈرنکس کی وجہ سے نوجوان نسل میں شراب نوشی میں اضافہ ہو رہا ہے۔کوکا کولا کو پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا ہے اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…