بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کیلئے پاک ایران گیس منصوبہ کی تکمیل بہت ضروری ہے ، پیاف

datetime 5  مارچ‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ مستقبل کی مجموعی اور خصوصاً انڈسٹری کی ضرویات کو پورا کرنے کے لئے پاک ایران گیس منصوبہ کی تکمیل بہت ضروری ہے آئندہ سالوں میںگیس کی بڑے پیمانے پر ضرورت پڑے گی۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ سی پیک کے نتیجے میں انڈسٹریل زونز کا قیام عمل میں آنے سے گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا ۔

اور ایسے حالات میں پاک ایران گیس منصوبہ سودمند ثابت ہو گا ۔گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے ، موسم سرما میں انڈسٹریز کی گیس بند کردی جاتی ہے جبکہ انڈسٹریز میں گیس کی ڈیمانڈ بڑھتی جارہی ہے اوگرا کی جانب سے مستقبل میں گیس کے نایاب ہونے کے انتباہ کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ابھی سے ملکی گیس کی ضروریات کیلئے منصوبہ بندی کر لی جائے جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے نہ صرف گیس کی ضروریات پوری ہونگی بلکہ اس گیس گو پاور پلانٹ میں استعمال کرکے سستی بجلی بھی حاصل ہوگی۔اس لیے اس منصوبہ میں رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ ملکی گیس ضروریات پوری ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے توانائی کی ضرورت بھی اسی تناسب سے بڑھ رہی ہے۔ تاپی گیس لائن2029 میں ممکنہ طور پر مکمل ہونی ہے افغانستان اور بھارت کے تاپی پائپ لائن معاہدے میں شامل ہونے سے اس معاہدے کا مستقبل بھی سوالیہ نشان ہے اور اسکی تکمیل بھی پاک ایران گیس منصوبہ کی ضرورت کو ختم نہیں کر سکتی لہذا پاک ایران گیس منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…