پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

قطرمیں ایک ماہ کے دوران 418 کمپنیوں کا تجارتی آپریشن بند

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر میں معیشت اور تجارت کی وزارت نے اپنی میعادی رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ جنوری 2018 میں قطر میں مجموعی طور پر 418 کمپنیوں نے اپنی تجارتی سرگرمیوں کو بند کر دیا۔ ان میں 14فیصد نئی کمپنیاں شامل ہیں جن کا حال ہی میں اندراج ہوا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بندش سے سب سے زیادہ متاثرہ کمپنیوں کی فہرست میں 36فیصد کے ساتھ پہلا نمبر کنٹریکٹنگ کمپنیز کا ہے۔

اس کے بعد برقی آلات ، عمومی سامان ، راشن اور پھر تعمیراتی لوازمات کے تاجر ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنوری کے مہینے میں جن کمپنیوں کی شاخوں کا افتتاح ہوا تھا ان میں 41فیصد اسی ماہ کے دوران بند ہو گئیں۔ ان شاخوں کی مجموعی تعداد 605 رہی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنوری میں جن نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا ان میں غیرملکی کمپنیوں کا تناسب صرف 1فیصد تھا۔قطر کی معیشت اس وقت مشکلات سے گزر رہی ہے۔

اس کی بنیادی وجہ گزشتہ برس جون سے خلیجی ممالک اور مصر کی جانب سے جاری دوحہ کا بائیکاٹ ہے۔ یہ بائیکاٹ قطر کی جانب سے دہشت گردی کی سپورٹ اور پڑوسی ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کے الزامات کے پس منظر میں سامنے آیا۔بائیکاٹ کے بعد قطر کے بینکوں اور منڈیوں کو ڈپازٹس اور سیالیت کی قلت کا سامنا کرنا پڑا اور سرمایہ کاروں کی اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ایسی صورت حال میں قطر کے سرمایہ کاری کے ونگ نے بیرون ملک اپنی کئی اہم سرمایہ کاریوں سے باہر آنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی اپنے بعض اثاثوں کی سیالیت عمل میں لا کر انہیں مقامی منڈی میں جھونک دیا تا کہ کسی بحرانی کیفیت سے بچا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…