منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مہنگائی کا جِن بے قابو مرغی کا گوشت کتنے میں فروخت ہونے لگا ؟

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) طائف کے بعض ہوٹلوں نے مقامی شہریوں کیلئے ” حساب المواطن” عنوان کے تحت زر تلافی اور مقامی سرکاری ملازمین کو دیئے جانےو الے مہنگائی الاﺅنس اور سالانہ الاﺅنس سے ناجائز فائدہ اٹھانا شروع کردیا۔ انہوں نے ایک مرغی جو 24 ریال میں فروخت کی جارہی تھی اسے 32 ریال میں فروخت کرنا شروع کردیا۔ فی مرغی 8 ریال کا اضافہ کردیاگیا۔

اضافہ 25 فیصد کے لگ بھگ ہے۔5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے۔ خوراک پیکٹ میں2 ریال سے 6 ریال کا اضافہ کیاگیا ہے۔ یہ سب کچھ ایسے عالم میں ہورہا ہے جبکہ اعلیٰ قیادت کی جانب سے تاجروں کو ناحق اضافے سے منع کیا جارہا ہے۔ ریستورانوں پر یہ پابندی لگا دی گئی ہے کہ وہ حساب المواطن کے اجراءسے قبل والے نرخ برقرار رکھیں۔ دریں اثناء وزارت تجارت نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ادارہ سامان مہنگا کررہا ہو تو پہلی فرصت میں اس کی اطلاع دی جائے۔ صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ تازہ اور منجمدمرغی کی قیمت 10 ریال سے زیادہ نہیں ہوتی، اس طرح ریستوران والے ایک مرغی پر 20 ریال سے زیادہ کا منافع کما رہے ہیں۔ روک تھام کیلئے موثر اقدامات ضروری ہیں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…