منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

تجارتی خسارے میں اضافہ حکومت کی معاشی اصلاحات کو کھا رہا ہے اور ملکی ترقی کو پنپنے نہیں دے رہا،پیاف

datetime 19  جنوری‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے میں اضافہ حکومت کی معاشی اصلاحات کو کھا رہا ہے اور ملکی ترقی کو پنپنے نہیں دے رہا، پچھلے دس ماہ میں تجارتی خسارہ پچھلے مالی سال کی نسبت50 فیصد بڑھ چکا ہے جو کہ معاشی ترقی کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔

چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ ، سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین  خواجہ شاہزیب اکرم نے اپنے ایک جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ تجارتی خسارہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے ہی دور ہوگا۔ملکی برآمدات کے مقابلہ میں درآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ بڑھتا جارہا ہے۔ برآمدات میں کمی کی دیگر وجوہات کے ساتھ مہنگی بجلی اور بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ بھی ہے اس لیے حکومت نئی تجارتی پالیسی میں برآمدات میں اضافہ کے ہدف کی تکمیل کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ صنعتکار مہنگی بجلی و گیس سے انٹر نیشنل مارکیٹ میں معاہدے کے مطابق مال سپلائی کرنے سے قاصر ہیں یہی وجہ ہے کہ تجارتی خسارہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ۔ملکی برآمدات کے فروغ سے ہی تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے تھرمل منصوبوں کی بجائے ہائیڈل منصوبوں کی طرف توجہ مرکوز کی جائے کیونکہ پن بجلی سستی ترین بجلی کے حصول کا آسان ذریعہ ہے اس لیے حکومت دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی طرف بھی توجہ مرکوز کریں تاکہ سستی بجلی کا حصول ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 6ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 7ارب96کروڑ ڈالر سے تجاوز کرناملکی معاشی صورتحال کیلئے نقصان دہ ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث حکومتی قرضوں میں مزید

اضافہ ہوگا اس لیے برآمدات میں اضافہ کرکے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے برآمد کنندگان کے رکے ہوئے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی فوری ادائیگی اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ پاکستانی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…