کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے استعمال شدہ کاروں کی درآمد کیلئے قوانین کو حتمی شکل دے دی جس کے تحت ملک میں 13 سال بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی غیر رسمی کمرشل درآمد ختم کردی گئی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومت نے نئی پالیسی میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کے ذاتی اکاونٹ سے ر قم منتقلی کے ثبوت کو
لازمی قرار دے دی ہے۔موٹر ڈیلرز کے مطابق اس عمل سے 13 سال بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد بند ہو جائے گی جبکہ پہلے ہی جنوری میں اب تک کوئی گاڑی درآمد نہیں کی گئی ہے۔ موٹر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق پابندی کے فورا بعد مقامی گاڑیوں کو اسمبل کرنے والوں نے قیمتوں میں 60 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے یہ پالیسی قابل عمل نہ ہو گی۔