بیجنگ (آئی این پی /زنہوا) چینی کرنسی رینمنبی (آر ایم بی ) یا یوآن کی مرکزی شرح تبادلہ منگل کو ڈالر کے مقابلے میں 25ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، چینی کرنسی کی شرح تبادلہ میں یہ اضافہ کمزور ڈالر کی وجہ سے ہوا ہے۔چین کے غیرملکی زرمبادلہ تبادلہ کے کاروباری نظام کے مطابق منگل کو ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی شرح تبادلہ 202بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 6.4372ہو گئی ، یہ زبردست اضافہ ڈالر انڈیکس کے
جو کہ امریکی کرنسی کے چھ دوسری اہم کمپنیوں کے مقابلے میں قوت کا پیمانہ ہے، گذشتہ کاروباری روز میں مسلسل گرتا چلا گیا ۔تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ چینی معیشت کی ٹھوس ا سا سیات اور مستقبل میں کمزور امریکی ڈالر کی بنا پر آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہو گی،چین کی غیرملکی زرمبادلہ کی کھلی منڈی میں چینی کرنسی کو ہر کاروباری روز مرکزی شرح تبادلہ سے دو فیصد کمی بیشی کی اجازت کا اختیار ہے۔