بیجنگ (آئی این پی /زنہوا) چینی کرنسی رینمنبی (آر ایم بی ) یا یوآن کی مرکزی شرح تبادلہ جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 20ماہ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ،کرنسی کی شرح ڈالر کے مقابلے میں جمعہ کو 128بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 6.4915ہو گئی ۔یہ بات چین کے غیرملکی زرمبادلہ کے تبادلے کے کاروباری نظام نے بتائی ہے ،بدھ کو چینی کرنسی کی شرح قدر 6.492ہونے کے بعد 3مئی 2016ء کے بعد سے یہ نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے ۔سال رواں کے آغاز سے یوآن کی
مرکزی شرح تبادلہ ڈالر کے مقابلے میں 427بنیادی پوائنٹس سے مستحکم ہوئی ہے،چینی کرنسی کی زبردست کارکردگی کی وجہ کمزور ڈالر ، ٹھوس اقتصادی اساسیات سرمایہ کی آمدورفت کے ضوابط میں بہتری مقابلتاً سخت مالیاتی ماحول اور کرنسی کے عالمی استعمال میں اضافہ ہے ۔ چینی کرنسی رینمنبی یا یوآن کی مرکزی شرح تبادلہ جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 20ماہ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ،کرنسی کی شرح ڈالر کے مقابلے میں جمعہ کو 128بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 6.4915ہو گئی