جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزیداضافہ،یورو اوربرطانوی پاؤنڈ سستا ہوگیا،اماراتی درہم کی قیمت میں بھی کمی

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 4پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں 4پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید110.50روپے سے بڑھ کر110.54روپے

اورقیمت خرید110.60روپے سے گھٹ کر110.56روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ دیکھاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالرکی قیمت خرید111.00روپے سے بڑھ کر111.20روپے اور قیمت فروخت111.30روپے سے بڑھ کر111.50روپے ہوگئی۔بدھ کوروپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں30پیسے اور برطانوی پاؤنڈر کی قدر میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالتریب یورو کی قیمت خرید132.50 روپے سے گھٹ کر132.20روپے اور قیمت فروخت134.50روپے سے گھٹ کر134.20روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 148.50 روپے سے گھٹ کر 149.30 روپے اور قیمت فروخت 150.50 روپے سے گھٹ کر 150.30 روپے ہوگئی۔بدھ کوسعودی ریال کی قیمت میں استحکام جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.35روپے اور قیمت فروخت29.65روپے پرمستحکم جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید30.10روپے سے گھٹ کر30.05روپے اور قیمت فروخت30.40 روپے سے گھٹ کر30.35روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید110.50روپے سے بڑھ کر110.54روپے اورقیمت خرید110.60روپے سے گھٹ کر110.56روپے ہوگئی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…