ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

امریکی دھمکیوں کا الٹا اثر،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،نفسیاتی حد بحال،سرمایہ کار بلا خوف و خطرسرمایہ کاری کرتے رہے

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھاؤ کے بعد محدودپیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 41500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ،سرمایہ کاری مالیت میں8ارب32کروڑ روپے سے کی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.84 فیصدزائد جبکہ49.73فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز197پوائنٹس کی کمی سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 41289پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاتاہم حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسنز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ، سیمنٹ ، ٹیلی کام سمیت دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 41820پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم مقامی سرمایہ گروپوں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا،اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس57.40پوائنٹس اضافے سے41544.27پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر372کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے167 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ اضافہ،185 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں8ارب32 کروڑ46لاکھ27 ہزار168 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر87 کھرب6 ارب6 کروڑ86لاکھ2 ہزار250 روپے ہوگئی۔ بدھ کو مجموعی طور پر23کروڑ37 لاکھ7ہزار590 شیئرز کا کاروبار ہوا جو منگل کی نسبت42 لاکھ38ہزار580 شیئرززائد ہے۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت65.53 روپے اضافے سے1376.17روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت61.33 روپے اضافے سے1359.00 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت573.89 روپے کمی سے10926.11 روپے اورفلپس موریس کے حصص کی قیمت160.00روپے کمی سے3040.00 روپے ہوگئی۔

بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں4 کروڑ73 لاکھ74 ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت26پیسے اضافے سے6.75 روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 1 کروڑ33 لاکھ95 ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت34پیسے اضافے سے8.89 روپے پر بند ہوئی۔بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس111.23پوائنٹس اضافے سے20915.71پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس490.75پوائنٹس اضافے سے 70668.05 پوائنٹس اور کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس30.43 پوائنٹس کمی سے30242.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…