سیؤل (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے سرکاری اداروں میں فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے بے قاعدگیوں کو روکنے کیلئے کم از کم تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز اپنے سیاسی اتحادیوں کے ساتھ ہفتہ وار اجلاس کے دوران صدر مون جے ان نے کہا کہ ہم پبلک سٹینڈرڈ ایکٹ میں ترمیم کیلئے زیادہ تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
نئے منصوبے کے تحت سرکاری اداروں میں ملازمین کی اجرت کو 6470 وان فی گھنٹہ کی موجودہ شرح سے بڑھا کر آئندہ پانچ سال (2022 تک) کے دوران 10 ہزار وان (9.16 ڈالر)کردی جائے گی۔پہلے مرحلے میں 2018 ء کے آغاز سے اجرتوں کی کم از کم شرح کو بڑھا کر 485 وان فی گھنٹہ پر لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھی عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کو بہتر کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔