بجلی لوڈشیڈنگ ختم ہونا خوش آئند،بجلی کی چو ری روکنے کے لئے جامع لائحہ عمل اپنایا جائے ،پیاف

8  دسمبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ نے ملک بھرلوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی چو ری روکنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں موئثر قانون سازی کی جائے ۔یہاں صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران پیاف کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ

نے کہا حکومت کے بجلی چوری وکنے کے اقدام سے تمام دستیاب وسائل انڈسٹری کو منتقل ہوں گے اورصنعتیں اپنی کیپیسیٹی کے مطابق کام کر سکیں گی ۔ بجلی چوری کے نتیجے میں ملک کو نا صرف سالانہ ابوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے بلکہ توانائی کا بحران مزید سنگین ہو جا تا ہے اور اس نقصان کو ریگولر صارفین سے پورا کیا جاتا ہے جو باقاعدگی سے اپنا بل ادا کرتے ہیں

جو پیداواری لاگت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ملکی صنعت کے لیے مہنگی بجلی کے ساتھ چلنا محال ہے۔پیداواری شعبہ مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوتا جا رہا ہے- سیئنر وائس چیئر مین پیاف تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بجلی کی چو ری روکنے کے لئے ایک ایسا جامع لائحہ عمل اورقانون سازی کو یقینی بنانے کے لئے راست اقدامات کئے جائیں اور بجلی چوری کے خلاف

کاروائیوں کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے، اس کے مثبت نتائج بر آمد ہوں گے اور اس سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔انھوں نے مزیدکہا ہے کہ ایک طرف بجلی کی چوری بڑھتی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف بجلی کے گردشی قرضے566ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں جس کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ عوام کیلئے پریشان کن ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…