لاہور/کوئٹہ (آئی این پی ) پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ زیارت میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو نے کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ، مارکیٹوں میں بادام 700 روپے سے ایک ہزار، پستہ 1100 سے 1500 روپے، کاجو 1600 روپے، جبکہ چلغوزہ 30 ہزار روپے فی کلو
گرام فروخت کیا جا رہا ہے ۔ پنجاب کے مختلف علاقوں اور وادی کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے ڈرائی فروٹ کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافے کے باوجود بھی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ مارکیٹوں میں بادام 700 روپے سے ایک ہزار، پستہ 1100 سے 1500 روپے، کاجو 1600 روپے، جبکہ چلغوزہ 30 ہزار روپے فی کلو گرام فروخت کیا جارہا ہے۔بلوچستان میں بادام، پستہ، اخروٹ، چلغوزہ اور دیگر میوہ جات کی پیداوار ہوتی ہے، جبکہ کاجو ہمسایہ ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا سبب سردی نہیں بلکہ ٹیکس میں اضافہ ہے۔