پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اب پاکستان میں یہ فصل بغیر پانی کے پیدا ہوا کریگی ،پاکستانی سائنسدانوں کی جدید ٹیکنالوجی سے دنیا دنگ رہ گئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ) ڈاکٹر عابد محمود نے کہا ہے کہ زرعی سائنسدانوں نے شبانہ روز کاوشوں کی بدولت بغیر پانی کے چاول کی بوائی کی ٹیکنالوجی متعارف کرادی ہے جس سے چاول کی دنیا میں انقلاب برپا ہوگیا ہے۔ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں محکمہ زراعت کے 25 ریسرچ انسٹی ٹیوٹ زراعت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔

ہمارے سائنسدانوں نے بغیر پانی کے چاول کی بوائی کی ٹیکنالوجی متعارف کرا نے کے ساتھ ساتھ ایسی ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی ہے جس کے استعمال سے سیلاب سے چاول کی کھڑی فصل کو نقصان نہیں پہنچے گا ۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ زرعی اجناس کو غذائیت سے بھر پور بنانے کے لئے بھی کام جاری ہے۔ زرعی اجناس میں جب غذائی اجزا شامل ہوں گے تو غذائیت اور طاقت کے لئے اضافی دوائی کی ضرورت نہیں رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمار ے سائنسدان کسی سے کم نہیں ہیں، سائنسدانوں کی ریسرچ سے کپاس کی سنڈیاں ہمیشہ کے لئے ختم ہو گئیں، موسمی تبدیلیوں سے زرعی اجناس کو محفوظ بنانے کے لئے نئی ورائٹی دریافت کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ زرعی اجناس کی بہتر پیداوار کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ کئی فصلوں کی جڑوں کی ساخت کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور ان کی جڑیں لمبی بنائی جا رہی ہیں۔کئی فصلوں کے پھولوں کو محفوظ بنانے کے لئے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی ایسی پیداوار بنا رہے ہیں جس سے آئرن اور وٹامن کی اچھی مقدار عوام کو مل سکے۔ یہ نئی ورائٹی چھوٹے زمینداروں تک پہنچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں 10 لاکھ ٹیوب ویل استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ نہری پانی کا استعمال علیحدہ ہے۔

ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی کی بڑے پیمانے پر بچت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں زراعت کے لئے بہت بڑا بجٹ مختص ہے اور اس کے باوجود ہم زراعت کے شعبہ میں امریکہ سے بہت آگے ہیں۔پاکستان کا ایک آم دوسرے ممالک میں 150 روپے میں فروخت ہوتا ہے۔ ہماری ریسرچ کی وجہ سے سستا اور معیاری پھل پاکستان میں پیدا ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…