اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مندی سے آغاز

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41200 پوائنٹس کو چھونے کے بعد 41 ہزار کی سطح پر واپس آگیا جبکہ مندی کی لہر آنے سے سرمایہ کاروں کے 43 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔ سٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار

کا آغاز مثبت ہوا ، توانائی ، آئل اینڈ گیس ، سٹیل اور ٹیلی کام سیکٹرز میں خریداری کے باعث ابتدائی سیشن میں انڈیکس 2 بالائی حد عبور کر گیا ۔ بعد ازاں منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس ان دونوں بالائی سطح سے نیچے آگیا اور منفی زون میں چلا گیا ۔ اس طرح کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 33 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 41064 پوائنٹس سے کم ہو کر 41330 پوائنٹس پر آگیا ۔ اسی طرح 129 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29229 پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 20939 پوائنٹس سے بڑھ کر 20942 پوائنٹس پر جا پہنچا ۔ مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 43 ارب 60 کروڑ 88 لاکھ 56 ہزار 224 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84 کھرب 76 ارب 23 کروڑ 72 لاکھ 34 ہزار 768 روپے سے کم ہو کر 84 کھرب 32 ارب 62 کروڑ 83 لاکھ 78 ہزار 544 روپے رہ گیا ۔ پیر کو 4 ارب روپے مالیت کے 7 کروڑ 54 لاکھ 30 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو 6 ارب روپے مالیت کے 11 کروڑ 54 لاکھ 92 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ، مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 233 میں کمی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…