ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی،20ارب کے موبائل فون درآمد کیے گئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میںاسمارٹ موبائل فونزکی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث کروڑوں روپے کے موبائل فونز درآمدکیے جا رہے ہیں، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 20 ارب روپے مختلف ممالک سے موبائل فونزمنگوانے پرخرچ کیئے گئے جبکہ گزشتہ4سالوں کے دوران موبائل فونز

کی درآمد پر 289ارب 17 کروڑ 80 لاکھ روپے کی خطیررقم خرچ کی جاچکی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2017 کے دوران مختلف ممالک سے 20 ارب 10 کروڑ 10 لاکھ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں موبائل فونز کی درآمدپر15 ارب 33 کروڑ 50 لاکھ روپے کے اخراجات آئے تھے ۔مالی سال2016-17 کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں 6 فیصد کمی آئی تھی لیکن اس کے باوجود اس درآمد کا حجم 74 ارب 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے کم نہیں ہو سکا۔اسی طرح سال 2015-16 میں بھی موبائل فونز کی خریداری پر 78 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ روپے، مالی سال2014-15میں 73 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے اورمالی سال2013-14میں 78 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کے گئے تھے، یعنی 4 سال میں صرف موبائل فونز کی درامد پر 289 ارب 17 کروڑ 80 لاکھ روپے کا زرمبادلہ خرچ

کیاجاچکا ہے، پاکستان میں سیلولر فونز کی مینوفیکچرنگ یا اسمبلنگ کاکوئی قابل ذکر پلانٹ موجودنہیں۔اقتصادی ماہرین کے مطابق اس وقت موبائل ہینڈ سیٹس بنانے والی صرف ایک کمپنی پاکستان میں موجود ہے لیکن مجموعی کھپت میں ان کا حصہ کوئی خاص نہیں اسی وجہ سے ہمیں درآمد پر انحصار

کرنا پڑ رہا ہے جس سے ملک کا قیمتی زرمبادلہ خرچ ہو رہا ہے حالانکہ ایک معروف کمپنی بھی مینوفیکچرنگ نہ سہی اسمبلنگ پلانٹ ہی پاکستان میں لگانے پر تیار ہوجائے تو درآمدی بل ہی کم نہیں ہو گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور ہینڈ سیٹس کی قیمت بھی کم ہو سکے گی، اس کے

ساتھ مستقبل میں مینوفیکچرنگ پلانٹ کی راہ بھی ہموار ہو گی لیکن اس کے لیے جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہینڈ سیٹس کے استعمال کے اعتبار سے پاکستان دنیا کی10 بڑی مارکیٹوں میں شامل ہے، چین، بھارت، امریکا، برازیل، روس، انڈونیشیا، نائیجیریا، جاپان اور پاکستان کا

موبائل ہینڈ سیٹس استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے لیکن اسمارٹ فون کے استعمال میں پاکستان پیچھے رہ گیا ہے اس کی وجہ 3 جی اور 4 جی ٹیکنالوجی میں تاخیر، انٹرنیٹ اور مہنگے اسمارٹ فونز ہیں، اسمارٹ فون استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 49 واں ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…