لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کار ساز ادارے فورڈ برطانیہ نے اپنے صارفین کیلئے ایک انوکھی اور زبردست پیشکش کی ہے۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق اب صارف صرف 2 ہزار پاؤنڈ اور اپنی پرانی گاڑی دے کر نئی گاڑی کے مالک بن سکتے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق فورڈ کمپنی کی جانب سے یہ انوکھا اقدام ماحول میں موجود زہریلی گیسوں کے خاتمے کیلئے اٹھایا گیا ہے کیونکہ یہ نئی گاڑیاں ضرر رساں گیسوں کا کم اخراج اور کم آلودگی پیدا کرتی ہیں۔ فورڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ پرانی
گاڑیاں تلف کر دی جائیں گی۔کمپنی کے اعلان کے مطابق خریدار 31 دسمبر 2009ء سے پہلے رجسٹرڈ گاڑیاں دے کر نئی گاڑیاں خرید سکتے ہیں۔ فورڈ ان پرانی گاڑیوں کو خرید کر تلف کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پرانی گاڑیوں کی وجہ سے دھوئیں اور ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں کمی کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورڈ کمپنی کو کسی بھی مینوفیکچر کی گاڑیاں دی جا سکتی ہیں تاہم ان کی رجسٹریشن 2009ء سے پہلے کی ہونی چاہیے۔ اس پیشکش کی مدت دسمبر 2017ء تک رکھی گئی ہے۔