کراچی(یوا ین پی) اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ نے 30 جون 2017 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیاہے۔زیرتبصرہ مدت کے دوران اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈکامنافع47 فیصد اضافے کے ساتھ 4.102 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو فی حصص 3.07 روپے منافع کو ظاہر کرتا ہے۔اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ نے 2.793 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کیا
اور ایک سال قبل اسی عرصے کے دوران فی حصص منافع 2.1 روپے تھا۔اینگرو فرٹیلائزر نے فی حصص 2.5 روپے کا عبوری ڈیویڈنڈ دینے کا بھی اعلان کیا ہے اور 2.445 ارب روپے کا خالص منافع ظاہر کیا ہے جو 30 جون 2017 کو ختم ہونے والے آدھے سال میں فی شیئر 1.83 روپے منافع ظاہر کرتا ہے جہاں گزشتہ سال اسی دورانیے میں منافع 672.537 ملین روپے تھا اور فی حصص 0.51 روپے منافع حاصل ہوا تھا۔سیلز ریونیو 27 ارب روپے سے بڑھ گیا۔