ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ڈالر 116 روپے کا کردے۔۔آئی ایم ایف نے مشورہ دیدیا

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈالر 116 روپے کرنے کا مشورہ دے دیا،انگریزی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور دوسرے عالمی مالیاتی ادارے پچھلے چند سال سے وفاقی وزارتِ خزانہ سے مسلسل یہ کہتے آرہے ہیں کہ پاکستانی روپے کی خرید و فروخت اس کی ’’اصل قیمت‘‘ کے مطابق ہونی چاہیے جو ان اداروں کے حساب سے اِس وقت 116 روپے فی ڈالر یا اس سے بھی کچھ

زیادہ بنتی ہے۔اس سے پہلے سٹیٹ بینک نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھاکہ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے، موجود ایکسچینج ریٹ معیشت کے اشاریوں سے ہم آہنگ ہے، ریٹ میں کمی غیر ملکی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرے گی۔روپے کی قدر میں تیز رفتار کمی پر وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بھی اختلافات سامنے آچکے ہیں کیونکہ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز روپے کی قدر میں کمی کو ملک میں جاری سیاسی بحران کا نتیجہ قرار دیا لیکن اسٹیٹ بینک کے مطابق ایسا بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں کمی کے باعث ہوا تھا اور یہ ایک مثبت رجحان ہے۔دریں اثناوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دھمکی کام کر گئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں2روپے 74 پیسے کی کمی کے ساتھ105روپے50پیسے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 108روپے 24پیسے تک پہنچ گئی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…