پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

دعوے نہیں کام،لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ،بجلی فری،پاکستان کے اہم علاقے میں ناقابل یقین کام ہوگیا،زبردست اقدام

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں لوڈشیدنگ نے عوام کےلئے بڑاعذاب بن رکھاہے لیکن آپ کوجان کرحیرانگی ہوگی کہ خیبرپختونخواحکومت نے عوام کولوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کےلئے 12مائیکروہائیڈل پروجیکٹس شروع کررکھے ہیں ۔اسی منصوبے کے تحت ایک مائیکروہائیڈل منصوبہ ایبٹ آبادکے علاقے بکوٹ میں مکمل ہوگیاہے اوراس سے 50گھروں کوبجلی فراہم کی جارہی ہے ،اس منصوبے کو4ماہ کی

انتہائی قلیل مدت میں مکمل کیاگیاہے ۔حکومت کی طرف سے یہ بجلی بالکل مفت فراہم کی گئی ہے اورفی گھرکوصرف 400روپے ماہانہ بجلی کابل اداکرناپڑے گا۔اس منصوبے پرکام کرنے والے انجینئرآصف خا ن نے بتایاکہ حکومت کی طرف سے بجلی بالکل فری ہے اورشہریوں سے بجلی عملے کی تنخواہوں اوراس منصوبے کی دیکھ بھال کےلئے اٹھنے والے اخراجات کی مدمیں لیاجارہاہے ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ بکوٹ میں کیونکہ گھروں کی تعداد کم ہے اس لئے 400روپے وصول کئے جارہے ہیں اوراگرگھروں کی تعداد زیادہ ہوتی توبجلی کے بل مزیدکم ہوتے ۔یہ مائیکروہائیڈل پاورمنصوبہ جوبجلی پیداکررہاہے اس کونیشنل گرڈمیں شامل نہیں کیاجارہاہے بلکہ براہ ر است عوام کوبجلی فراہم کرے گی ۔اس منصوبے کی ایک خاصیت یہ ہے اس گائوں کے لوگ ہی اس منصوبے کی دیکھ بھال کرینگے ۔خیبرپختونخواحکومت حکومت نے بجلی پیداکرنے کےلئے12 ایسے مائیکروہائیڈل منصوبے شروع کررکھے ہیں جبکہ کل تعداد تین سوسے زیادہ ہے ۔ایبٹ آبادکے علاقے بکوٹ میں عوام کوبجلی 24گھنٹے بلاتعطل فراہم کی جارہی ہے اورجب سے اس منصوبے سے بجلی کی پیدوارشروع ہوئی ہے ایک مرتبہ بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی ہے جبکہ عوام پربجلی کے بلوں کابوجھ بھی نہ ہونے کے برابرہے ۔۔اس منصوبے کومکمل طورپرعلاقے کے عوام کے سپردکردیاگیاہے جوخود ہی اس منصوبے کوچلائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…