اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی
سمری بھجوا دی۔پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ تیس اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔