راولپنڈی (آئی این پی )عوام سے بہترین ، محفوظ ، آرام دہ اور تیز فتار سفری سہولیات کی فراہمی کاوعدہ پورا کرتے ہوئے پاکستان ریلوے نے ’’پاکستان ایکسپریس ٹرین‘‘ کے نام سے نئی ٹرین سروس متعارف کرادی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بدھ کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے نئی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹرین راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کاکراچی کے درمیان آپریٹ ہو گی
پاکستان ایکسپریس ٹرین 19 بوگیوں پر مشتمل ہو گی۔ راولپنڈی سے فیصل آباد تک گیارہ بوگیاں چلیں گی اور فیصل آباد سے آٹھ بوگیوں کا اضافہ ہو گا اور راولپنڈی سے کراچی تک کا کرایہ صرف 1400 روپے وصول کیا جائے گا اور گوجرخان، جہلم ، لالہ موسی، گجرات، وزیر آباد ، حافظ آباد ، سانگلہ ہل، فیصل آباد ، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شورکوٹ کینٹ، خانیوال ، ملتان، لوہدارں ، بہاولپور، ڈیرہ نواب شاہ، خانپور، رحیم یار خان، صادق آباد ، روہڑی، ٹنڈو آدم اور حیدر آباد پاکستان ایکسپریس ٹرین کے منظور شدہ سٹاپ ہوں گے۔ اس موقع پر بتایا گیا ہے کہ تمام پرانی بوگیوں کو تبدیل کیا جارہا ہے اور پاورسپلائی کو 110 واٹ سے بڑھا کر 220 واٹ کیا جارہا ہے تاکہ مسافروں کو دوران سفر بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ پاکستان ایکسپریس ٹرین کی بوگیوں کو ریلوے کیریج فیکٹری میں تیار کیاگیا ہے اور بحالی کے کام پر 11.00 ملین فی کوچ لاگت آئی ہے اور نئی کوچ کی قیمت کے مقابلے میں صرف 14 فیصد لاگت سے آئندہ پندرہ برسوں کے لئے کارآمد کوچز تیار کی گئی ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا ہے کہ تمام پرانی بوگیوں کو تبدیل کیا جارہا ہے اور پاورسپلائی کو 110 واٹ سے بڑھا کر 220 واٹ کیا جارہا ہے تاکہ مسافروں کو دوران سفر بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ پاکستان ایکسپریس ٹرین کی بوگیوں کو ریلوے کیریج فیکٹری میں تیار کیاگیا ہے اور بحالی کے کام پر 11.00 ملین فی کوچ لاگت آئی ہے