اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 20 اپریل کوپاناما کیس کا متوقع فیصلہ ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس کی کمی ۔تفصیلات کے مطابق 20اپریل کو پانامہ کیس کا متوقع فیصلہ آنے سے قبل پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی نے ڈیرے ڈال لئے ، 100انڈیکس میں800کی کمی واقع ہو گئی۔100انڈیکس
کی موجودہ پوزیشن 46ہزار 69کی سطح پر آگئی جبکہ سال نو کے آغاز پر 100انڈیکس 48ہزار کی سطح سے تجاوز کر چکا تھا۔ تجارتی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 20اپریل کو پانامہ کیس کے متوقع فیصلے کی خبروں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ پر اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی بدولت 100انڈیکس میں کمی واقع ہوئی ہے ۔