اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ کیا جائے ؟ شاندار خبر آگئی

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ،ن لیگ کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے، حکومت کی توجہ صرف سڑکیں بنانے پر ہے عوام کی طرف نہیں، بلاک شناختی کارڈز کے معاملے پرعوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے احتجاج کا جمہوری راستہ

اپنایا،حکومت میں بیٹھے کچھ لوگ پختونوں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرکے غلط پیغام دینا چاہتے ہیں، یہ فیڈریشن ہے حکومت ہر قدم سنبھل کر رکھے، اگراے این پی کے احتجاج سے معاملہ حل نا ہوا تو ملکرکوئی لائحہ عمل تیارکرینگے۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اے این پی کے بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کر رہے تھے۔اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ شناختی کارڈز کے بلاک کئے جانے کے معاملے پر اے این پی کے تحفظات کی حمایت کرتے ہیں، اے این پی کی جانب سے پرامن احتجاج کیا جارہا ہے،عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے احتجاج کا جمہوری راستہ اپنایا، احتجاج کا مقصد حکومت کو پیغام دینا ہے کہ ہم حالات خراب نہیں کرنا چاہتے، سب پاکستان کے شہری ہیں، جو اس ملک کا شہری ہے ان کو قومی شناخت دینا آئینی حق ہے ،یہ کہنا کہ پشتو بولنے والا پختون اس ملک کا حصہ نہیں تو حکومت خطرناک پیغام دینا چاہتی ہے،حکومت میں بیٹھے کچھ لوگ پختونوں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرکے غلط پیغام دینا چاہتے ہیں، یہ فیڈریشن ہے حکومت ہر قدم سنبھل کر رکھے، اگراے این پی کے احتجاج سے معاملہ حل نا ہوا تو ملکرکوئی لائحہ عمل تیارکرینگے،ان کے مطالبات پر غور کرنا اور مسئلہ حل کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ مہنگائی کو مدنظر

رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ ضروری ہے،حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعووں کی بھی قلعی کھل گئی،ن لیگ کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے،الیکشن میں وعدے کرنے کے بعد ن لیگ عوام کو بھول گئی ہے حکومت کی توجہ صرف سڑکیں بنانے پر ہے عوام کی طرف نہیں،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…