جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

رینجرزکی پنجاب کے اہم ترین شہرمیں بڑی کارروائی ،حکومتی رکن اسمبلی کے رشتہ داروں سے ایساخطرناک اسلحہ برآمدکہ شہریوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں 

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن )رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس کے ہمراہ راولپنڈی اور اٹک میں کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ بور کا اسلحہ، شراب اور دیگر اشیا کے ساتھ 1گا ڑی قبضہ میں لے کرمبینہ طور پرمقامی ایم پی اے کے 3رشتہ داروں سمیت 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا رینجرز نے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے محلہ منظور آبادپمپ والی گلی کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر

3پستول30بورمع42روند،3رپیٹر12بورمع113کارتوس،1رائفلG-3،3پستول9ایم ایم، مع115روند،1پستول44بور،3ایس ایم جی رائفل مع1599روند،100لٹر دیسی شراب ،25بوتل شراب مری بروری قبضہ میں لے کر ملک امجد، ملک اظہراور راجہ امبرساکنان محلہ مشرقی منظور آبادکو حراست میں لے لیا حراست میں لئے گئے ذرائع کے مطابق تینوں افراد مقامی لیگی ایم پی اے کے قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاجبکہ اس دوران زرداد خان سکنہ محلہ منظور آباداورحسنین حیدرسکنہ محلہ مشرقی منظور آبادکو بھی حراست میں لیا گیاجنہیں بعد ازاں تھانہ ٹیکسلا پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ادھر راولپنڈی شہر میں تھانہ گنجمنڈی کے علاقہ میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس کے ہمراہ چونگی نمبر4میں سرچ آپریشن کے دوران 110گھروں کی سرچنگ کی اور7مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 2پستول 9ایم ایم مع 2میگزین ، 3 پستول 30 بور مع 26 روند 5 میگزین ،2 رپیٹر 12 بور ،3 موبائل ،54 بوتل بیئر اور 1 ہنڈ ا سٹی کار نمبر ایف وائی 434 قبضہ میں لے لی حراست میں لئے گئے تمام افراد کو تھانہ گنجمنڈی کی تحویل میں دے دیا گیا دریں اثنا تھانہ نصیر آباد پولیس نے 1500 گرام چرس برآمد کر کے امجد خان سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کی دفعہ 9-Cکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…