جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے کس اہم علاقے سے سالانہ 8ارب کی گیس چوری ہورہی ہے؟وفاقی وزیرکاحیرت 

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ہنگو اور کرک کے اضلاع میں گیس چوری کے روک تھام میں ناکامی وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور خیبر پختونخوا حکومت کے سیکرٹری داخلہ آمنے سامنے آ گئے ، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کرک اور ہنگو سے سالانہ 6سے 8ارب کی گیس کئی سالوں سے چوری ہورہی ہے لیکن کوئی روک تھام نہیں کی جارہی،

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹا جارہا ہے لیکن کوئی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں، گیس اور آئل کی چوری روکنے میں صوبائی حکومت ناکام ہوگئی ہے اگر وہ خود نہیں کرسکتی تو وزارت داخلہ سے مدد مانگیں معاملہ کا حل ہو نا چاہیے جبکہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پولیس کی تعداد کی کمی کی وجہ سے چوری کی روک تھا م میں مشکلات ہیں،حکومت چوری روکنے کے لئے کوشش کر رہی ہے ،معاملہ کو نیب کے حوالے کیا جائے، کمیٹی نے معاملہ پر نیب حکام کو آ ئندہ اجلا س میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا،کمیٹی نے ہنگو اور کرک گیس چوری کی معاملہ کے حل میں تاخیر پر برہمی کا اظہا کیا اورگیس چوری ، رائلٹی اور فلاحی بہبود کے منصوبوں کے لئے ( سی ایس آر) کے فنڈز کے حوالے سے معاملہ کے حل کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے قانونی ماہرین اور وفاقی وزارت پٹرولیم کے قانونی ماہرین کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک میں پٹرول کا کوئی بحران نہیں۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے سیلز ٹیکس کے حوالے مسئلہ صوبائی ہے ، دو جگہوں پر سیلز ٹیکس نہیں لیا جا سکتا،ٹیکس سے متعلق معاملے کے مستقل حل کے لیے صوبے لائحہ عمل بنائیں،ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سٹوریج مو جو د ہے، اکیس دن کا سٹاک موجود ہے۔منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کا اجلاس

کمیٹی چیئرمین چوہدری بلال ورک کی صدارت میں ہوا۔کمیٹی نے پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب لیزایگریمنٹ ختم ہونے کے بعد این او سی کا اجراء نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا،کمیٹی نے پی ایس او کو ہدایت کی کہ متعلقہ پٹرول پمپوں کو این او سی جاری کئے جائیں،کمیٹی نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کی آئل فیلڈ سے کروڈآئل کی چوری کے معاملہ پر غور کیا،خیبرپختونخوا حکومت کے وزیرداخلہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ معاملہ کو نیب کے حوالے کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،پولیس کیس کے حوالے سے تعاون فراہم کرے گی،صوبائی حکومت نے اس سے قبل نیب کو درخواست کی تھی کہ وہ تحقیقات کرے لیکن نیب نے کہا تھا کہ وہ چوری کے کیس نہیں لیتا،خیبرپختونخوا حکومت نے چوری پکڑی تھی اور تین ریفائنریز بند کیں تھیں،ہنگو اور کرک میں سیکیورٹی اور سٹاف کی کمی کی وجہ سے آئل چوری کی روک تھام میں مشکلات ہیں،مقامی عوام کے گیس کے حوالے سے مطالبات پورے کئے جائیں،لوگوں کا تاثر یہ ہے کہ مول کمپنی آئل چوری کرکے پیسے بنارہے ہیں۔

وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کرک اور ہنگو سے سالانہ 6سے 8ارب کی گیس کئی سالوں سے چوری ہورہی ہے لیکن کوئی روک تھام نہیں کی جارہی،قومی خزانہ لوٹا جارہا ہے لیکن کوئی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کرک اور ہنگو گیس چوری کے معاملہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے رائلٹی کے فنڈز سے 10فیصد رقم گیس کے شعبہ کے تحفظ کیلئے خرچ نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے ہا کہ گیس اور آئل کی چوری روکنے میں صوبائی حکومت ناکام ہوگئی ہے اگر وہ خود نہیں کرسکتی تو وزارت داخلہ سے مدد مانگیں۔کمیٹی نے معاملہ پر نیب حکام کو آ ئندہ اجلا س میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا،

کمیٹی نے وزارت داخلہ خیبرپختونخوا کے حکام اور ایف آئی اے کو معاملہ کے حوالے سے آئندہ اجلاس سے قبل مشاورت کی ہدایت کی۔کمیٹی نے ہنگو اور کرک گیس چوری اور رائلٹی اور سی ایس آر کے حوالے سے معاملہ کے حل کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے قانونی ماہرین اور وفاقی حکومت کے وزارت پٹرولیم کے قانونی ماہرین کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔چیئرمین کمیٹی نے معاملہ کے حل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔مول کمپنی کے حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اب تک 2.7ملین ڈالر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کئے ہیں،1ارب کا پیداواری بونس دیا ہے،آئل کی چوری سے سب سے زیادہ مول کمپنی متاثر ہوئی ہے۔

160بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک میں پٹرول کا کوئی بحران نہیں۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا مسئلہ صوبائی ھے، دو جگہوں ہر سیلز ٹیکس نہیں لیا جا سکتا۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سٹوریج فل ھے، اکیس دن کا سٹاک موجود ھے۔ٹینکرز پر دوہرے ٹیکس کا معاملہ دو صوبوں کے درمیان ھے، افہام تفہیم سے مسئلہ حل کریں۔ٹیکس سے متعلق معاملے کے مستقل حل کے لیے صوبے لائحہ عمل بنائیں۔سپلائی بند ھونے کا کوئی خدشہ نہیں، سپلائی جاری ھے اگر کوئی رکاوٹ آئی تو مسئلہ حل کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…