پشاور (این این آئی)ہزارہ موٹر وے رواں سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔ سرکاری ریڈیو نے نیشنل ہائی وے کے حوالے سے بتایا کہ ہزارہ موٹر وے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس کے پہلے دو سیکشن رواں سال ماہ اگست تک مکمل کر لیے جائیں گے اور تیسرے سیکشن کی تکمیل کے بعد ہرازہ موٹر
وے رواں برس کے آخری ماہ میں ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی۔ این ایچ اے حکام کا کہنا ہے ہزارہ موٹروے کے پہلے95 کلومیٹر کے برہان حویلیاں سیکشن کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 34 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔اس منصوبے کی بدولت کئی شہروں کوفائدہ پہنچے گا