اسلام آباد(آن لائن) عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری ، سمری تیار کر لی گئی , اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ، سمری میں پٹرول ایک روپے ، ڈیزل ڈیڑھ روپے اور مٹی کا تیل میں فی لیٹر تین روپے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔تفصیلات
کے مطابق اوگرا نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی مکمل تیار کرلی ہے ، پچھلے دو ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی جارہی تھی لیکن آخر کار اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے جس میں پٹرول فی لیٹر ایک روپے ، ڈیزل ڈیڑھ روپے اور مٹی کا تیل تیل روپے فی لیٹر اضافے کی درخواست کی گئی ہے ۔