منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

ٹرمپ کا جنگی جنون،اربوں ڈالر کے اسلحے کے معاہدے،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)پینٹاگان ساڑھے آٹھ ارب ڈالر میں 90 جدید ترین ایف 35 طیارے خریدے گا،امریکی محکمہ دفاع اور طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے اس حوالے سے معاہدے کا اعلان کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ دفاع اور طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن نے ایک معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت پینٹاگان ساڑھے آٹھ ارب ڈالر میں 90 جدید ترین ایف 35 طیارے خریدے گا۔اعلان میں کہا گیا ہے

کہ یہ پینٹاگان کی جانب سیاب تک کیا جانے والا کم ترین قیمت خرید کا معاہدہ ہے۔ریڈار پر دکھائی نہ دینے والے یہ لڑاکا طیارے ساڑھے نو کروڑ ڈالر فی طیارہ سے کم قیمت پر خریدے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے یہ سودا دس کروڑ بیس کروڑ ڈالر فی طیارہ کی قیمت پر خریدے گئے تھے۔ اس طرح 90 طیاروں کے سودے میں پینٹاگان کو 72 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔لاک ہیڈ مارٹن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف 35 طیاروں کے پروگرام میں تیزی لانیاور قیمت گھٹانے میں ذاتی طور پر دلچسپی لی۔اس آرڈر میں طیاروں کو ان کی اصل قیمت سے 7 اعشاریہ 3 فی صد کم پر خریدا جا رہا ہے۔لاک ہیڈ اور اس کی شراکت دار کمپنیاں امریکی فوج اور اس کے 10 اتحادیوں کے لیے ایف 35 طیارے بنا رہی ہیں۔ایف 35 کو پرواز کے لیے بہت کم جگہ درکار ہوتی ہے۔ وہ عمودی لینڈ کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے اور بحری فورسز کے استعمال کے لیے بھی موزوں ہے۔امریکی محکہ دفاع آنے والے عشروں میں اپنی ایئر فورس کے لیے 391 ارب ڈالر کے جدید جنگی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…