برلن(آئی این پی)جرمن کار ساز ادارے فوکس ویگن نے سال 2016 کے دوران دنیا بھر میں نئی گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے اپنے حریف جاپانی ادارے ٹویوٹا کو پیچھے چھوڑ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن کار ساز ادارے فوکس ویگن نے سال 2016 کے دوران دنیا بھر میں نئی گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے اپنے حریف جاپانی ادارے ٹویوٹا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
پیر کو سامنے آنے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ٹویوٹا گروپ کی گاڑیوں کی فروخت میں صفر اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 10.17 ملین رہی۔ لیکن اس اضافے کے باوجود ٹویوٹا گروپ عالمی سطح پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار نہ رکھا سکا۔ اس دوران جرمن کار ساز ادارے فوکس ویگن کی فروخت کردہ نئی گاڑیوں کی تعداد میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 10.3 ملین رہی۔