جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

نیلم جہلم منصوبہ رواں سال ہی آپریشنل ہوجائیگا

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ سکی کیناری منصوبے پر تعمیری کام آئندہ دو سے تین ماہ میں شروع ہو گا اور منصوبے کیلئے دو ہزار سات سو ترانوے کینال زمین خرید لی ہے ۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کافی سفر طے کر لیا،دوہزار اٹھارہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی طرف سفر جاری ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرپانی وبجلی نے کہاکہ ایک ارب تیس کروڑ سالانہ کے پی کے کو رائلٹی کی مد میں ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ نندی پور کو گیس پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے اور کوشش ہے کہ نندی پور کو اپریل میں گیس پر آپریشنل کر دیں۔ خواجہ آصف نے کہاکہ چشمہ تھری تین سو چالیس میگاواٹ کا آپریشنل ہو چکا ہے اور توقع ہے چشمہ فور اپریل میں سسٹم میں آجائے گا۔انہوں نے کہاکہ دیامر بھاشا ڈیم کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے آبی ذخیرہ اور پاور ہاؤس،پلان ہے کہ آبی ذخیرہ اپنے وسائل سے تعمیر کریں۔انہوں نے کہاکہ زمین کی خریداری کیلئے ایک ارب ڈالر خرچ کر چکے ہیں ۔مختلف ممالک نے دیامیر بھاشا ڈیم میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کیلئے زمین خریداری کا کام مکمل ہو چکا ہے توقع ہے رواں سا ل اس منصوبے پر کام شروع ہوجائیگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ نیلم جہلم منصوبہ رواں سال آپریشنل ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بجلی چوری پورے پاکستان کا. مسئلہ ہے،واٹر پالیسی کو مشترکہ مفادات کونسل میں لیکر جائیں گے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…