تہران /بیجنگ (آ ئی این پی ) ایران نے شاہراریشم کی بحالی کو ایرانءمعیشت کیلئے مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہراہ ریشم کی بحالی ایران کی اقتصادی ترقی کیلئے اچھا موقع ہے چینی شاہراہ ریشم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکیں گے ۔
چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق ایرانی چیمبر آئی سی سی آئی ایم کے چیرمین غلام حسین شفائی نے کہا ہے کہ شاہراہ ریشم کی عظیم بحالی ایران کی اقتصادی ترقی کیلئے اچھا موقع فراہم کرئے گی ، ایران مشرق وسطی ، یورپ اور ایشیا کے رابطوں کے ملک کی حیثیت رکھتا ہے اور چین کی شاہراہ ریشم کی تعمیر کے منصوبے میں بھی اہم کردار ادا کر سکے گا ۔ یاد رہے ام تک دی سلک روڈ چیمبر آف انٹر نیشنل کامرس کے رکن ممالک کی تعداد54 ہو چکی ہے ۔