کراچی(آن لائن)پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم ہوگئے۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 47 ہزار 383 کی نئی بلند ترین سطح قائم کردی۔ سال 2016 میں پاکستانی مارکیٹ میں 43 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوران مثبت خبروں پر سرمایہ کار سرگرم نظر آرہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں خام تیل اورحصص بازاروں میں مثبت رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک میں بھی خریداری جاری ہے۔کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 460 پوائنس کا اضافہ دیکھاگیا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 47 ہزار 383 کی نئی بلند سطح تک پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کا کہ سال 2016 کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 43 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہیجس میں آٹو سیکٹر کی مارکیٹ کیپٹل لائزیشن 70 فیصد اضافے سے سرفہرست رہی ہے جبکہ سیمنٹ اور آئل سیکٹر کی 60 فیصد سے زائد رہی ہے۔
پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر
29
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں