ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی کی پاکستان میں دھماکہ خیزواپسی،نجی ادارے کے ساتھ ملکربڑا منصوبہ بنالیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے نجی ادارے نے جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی کے آئی اے کیساتھ مقامی طور پر کاروں کی اسمبلنگ کے آغاز کا مشترکہ منصوبہ بنالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لکی سیمنٹ نے جنوبی کوریا کی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں ’’کیا ‘‘گاڑیوں کا مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کیلئے 12 ارب روپے کی شراکت داری کا منصوبہ بنایا ۔یونس برادرز گروپ کے ذیلی ادارے لکی سمینٹ نے ایک بیان میں کہا کہ کیا گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کیلئے انھوں نے ایک نئی کمپنی کے آغاز کا منصوبہ بنایا ہے تاہم اس بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس شراکت داری میں کیا کمپنی کس قدر سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب پاکستان کے نجی ادارے کے اس بیان کی تصدیق کیلئے فوری طور پر جنوبی کورین کمپنی کی انتظامیہ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی کیا موٹرز نے پاکستان میں کاروں کی اسمبلنگ کے کام کا آغاز کیا تھا تاہم فروخت میں واضح کمی کے باعث اس کی مینوفیکچرنگ روک دی گئی تھی۔لکی سیمنٹ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ نیا منصوبہ مارکیٹ میں لایا جائے گا اور فروخت بھی ہو گا، درآمدات و برآمدات کے علاوہ تمام اقسام کی کیا گاڑیاں، ان کے پارٹس اور پرزے بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…