لاہور ( آن لائن ) پاکستان میں کروڑوں افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں لیکن پاکستانی شاہ خرچیوں میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں جو سالانہ اربوں روپے صرف کھانے پینے کی اشیاء پر ہی اڑا دیتے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان نے صرف 4 ماہ میں 60 ارب روپے کا درآمدی کوکنگ آئل استعمال کیا اور 18 ارب روپے کی چائے کی پتی پی گئے۔ یہی نہیں بلکہ پاکستانی چٹخارے کھانے کے بھی شوقین ہیں اور اسی شوق کے چکر میں 60 ارب روپے ہضم کر گئے ہیں۔ ترقی پذیر ملک کا امیر طبقہ چار ارب روپے کا صرف ڈرائی فروٹ ڈکار گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن یہاں کے باسی غیر ملکی دالوں کے شوقین بھی بہت ہیں اور اس پر 24 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں