اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 38.8فیصد ہوگئی ،فاٹا میں سب سے زیادہ 73.7فیصد ،بلوچستان میں دوسرے نمبر پر71.2فیصد جبکہ خیبر پختونخوا 43.1فیصد غربت کی شرح کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے،آزاد جموں و کشمیر 24.9فیصد ت غربت کی شرح کیساتھ آخری نمبر ہے۔
منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر38.8فیصد ہوگئی ہے اسکے علاوہ پنجاب میں غربت کی شرح 31.4فیصد ہے ۔ منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں غربت کی شرح43.1فیصد ،خیبر پختونخوا میں 49.2فیصد اور بلوچستان میں 71.2فیصد غربت کی شرح ریکارڈ کی گئی ۔منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاق کے زیر انتظام فاٹا میں غربت کی شرح ملک میں سب سے زیادہ73.7فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں غربت کی شرح43.2 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں غربت کی شرح 24.9فیصدہے۔