منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

چین کانیاشاہکارسامنے آگیا،معروف کمپنیاں دیکھتی دیکھتی رہ گئیں 

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی سمارٹ فون بنانیوالی معروف کمپنی ہواوے نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز کے ساتھ نیا فلیگ شپ فون میٹ 9 متعارف کرا دیا۔چین کی اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی ہواوے نے اپنا نیا ماڈل فلیگ شپ فون میٹ 9 متعارف کرادیا، جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر بھی دستیاب ہے۔چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون میں سام سنگ کے گلیکسی ایس 7 اور آئی فون 7 کے معیار کے مطابق تمام فیچرز موجود ہیں، میٹ نائن کی سکرین 5.9 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے جبکہ بیٹری 4000 ایم اے ایچ پاور کی ہے۔کمپنی کے مطابق فنگر پرنٹ سنسر، ڈوئل کیمرہ سسٹم، یو ایس بی ٹائپ سی، 4 جی بی ریم اور ہواوے کا اپنا کیرن 960 پروسیسر جدید ترین سمارٹ فون کا حصہ ہیں، جبکہ میٹل باڈی کے ساتھ، فون کے ڈوئل رئیر کیمرے میں ایک 12 میگا پکسلز کلر سنسر اور دوسرا 20 میگا پکسلز بلیک اینڈ وائٹ سنسر پر مشتمل ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہواوے کا 5.9 انچ اسکرین والا میٹ 9 صارفین کو 776 ڈالرز (تقریباً ساڑھے 81 ہزار روپے) کا پڑے گا جو کہ سب سے پہلے یورپی اور ایشیائی ممالک اور اس کے بعد امریکا میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ہواوے سمارٹ فون کی 400 ارب ڈالر کی مارکیٹ میں ایپل اور سام سنگ کے بعد تیسری بڑی کمپنی بن چکی ہے اور اس کی ڈیوائسز پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…