اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سٹیل مل سمیت 4 اداروں کی فوری نجکاری کی تیاریاں شروع کر دیں، چیئرمین نجکاری کمیشن کہتے ہیں احتجاج ختم ہوگیا اب 2018ء تک سکون سے کام کریں گے۔سٹیل مل سمیت 4 اداروں کی فوری نجکاری کی تیاری کرلی گئی، سرکاری ادارے بیچنے کیلئے نجکاری بورڈ نے ایجنڈا بنالیا، نجکاری بورڈ کے چیئرمین کہتے ہیں احتجاج ختم 2018ء تک سکون سے کام کریں گے، پی ٹی آئی کی وجہ سے نجکاری پروگرام روکنا پڑا تھا۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا احتجاج ختم ہوتے ہی نجکاری بورڈ متحرک ہوگیا، 10 سے 12 روز میں اجلاس ہوگا، اسٹیل ملز، ایس ایم ای بینک، ماڑی گیس اور دو سے تین دیگر ادارے بھی فہرست میں شامل ہیں۔سب سے پہلے ایس ایم ای بینک کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی جائیں گی، اسٹیٹ لائف کارپوریشن، کوٹ ادو پاور کمپنی اور بجلی کی 3 تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری بھی زیر غور ہے۔