پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملک میں پٹرول کی قلت کا خدشہ ۔۔۔!پی ایس اواعلامیہ جاری کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کچھ حلقوں کی جانب سے قائم کیے گئے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ معیار کے پٹرول کی درآمد کے فیصلے اور تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اس پر عملدرآمد سے آئندہ دنوں میں ملک میں پٹرول کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ پی ایس او نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کمپنی کے پاس پہلے ہی پٹرول وافر مقدار میں موجود ہے اور ملک بھر کے کسی بھی پی ایس او پٹرول پمپ پر ایندھن کی قلت کا امکان نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے یکم نومبر سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلیںہیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت پچاس ڈالر فی بیرل ہونے کے بعد اوگرا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری تیار کرلی ہے۔ اوگرا کی جانب سے یکم نومبر سے ڈیزل 6روپے69پیسے، مٹی کا تیل3روپے 97پیسے، لائٹ ڈیزل4روپے سینتالیس پیسے اور پٹرول پچاسی پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔سمری کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…