واشنگٹن(نیوزڈیسک) عالمی کار سازکمپنی ’’ہنڈا ‘‘نے سپورٹس کار کی پیداوار میں اضافہ کردیاہے ۔ایک میڈیارپورٹ کے مطابق جاپانی موٹر ساز کمپنی ” ہنڈا “ نے امریکا میں اپنی اسپورٹس کار سی آر وی کی پیداوار میں اضافے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنڈا اپنا پیداواری یونٹ میکسیکو سے امریکا منتقل کررہا ہے، تاکہ وہاں سی آر۔ وی گاڑیوں کی پیداوار کو بڑھایا جاسکے۔اس حوالے سے کمپنی کا خصوصی ہدف امریکا کی شمالی ریاستیں ہیں، کمپنی کاکہناہے کہ گرین برگ میں واقع ہنڈا پلانٹ سے سالانہ 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت ہےجس سے امریکیوں کے لئے گاڑیاں بنانے کےلئے پیداوارمیں تیزی لائی جائے گی جس کافائدہ عام شہریوں کوبھی ہوگااوران کوگاڑیاں سستی ملیں گی ۔