لاہور(آئی این پی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہداشرف تارڑ نے کہاہے کہ چین کے علاوہ اس مرتبہ ترکی ، ملائیشیااور جنوبی کوریا بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ حیدرآباد سکھر ہائی وے کیلئے بولی میں حصہ لیں گے جوآئندہ ہفتے شروع ہوگی ‘مجموعی طورپر اس کی لمبائی 296کلومیٹر ہے ۔ جمعہ کواپنے ایک انٹرویو میں شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تقریبا پونے دوکھرب روپے (1.7بلین ڈالر)غیرملکی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے تاکہ سندھ میں منصوبے مکمل کیے جاسکیں ستمبر ماہ آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونے اور 6.6بلین ڈالر قرض کی واپسی کے بعد تین سالوں میں پاکستان کی معاشی ترقی میں تقریبا پانچ فیصد اضافہ ہواجبکہ چین پہلے ہی اس منصوبے پر 46بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرچکا ہے ۔