جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نئی موٹر وے کی تکمیل،بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی ) پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او ) راؤ تحسین علی خان نے کہا ہے کہ لاہور ملتان موٹروے مارچ 2017تک مکمل ہو گی۔ ملتان سکھر موٹر وے جو چار سو کلو میٹر پر مشتمل ہے کہ 2018کے آخر میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ گوجرہ شورکوٹ موٹر وے جون جولائی2017 تک مکمل ہو گی۔ اسی طرح سی پیک منصوبے پر بھی تیزی سے عمل در آمد جاری ہے ۔وہ ایم جی ایم میں ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی و علاقائی اخبارات کے ایڈیٹرز اور الیکٹرانک میڈیا کے بیوروچیف حضرات سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے ۔پی آئی ڈی ملتان کے انچارج شیخ محمد سعید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔راؤ تحسین نے مزید بتایا کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات جا ری ہیں جبکہ وزیراعظم کی ترجیحات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور موٹر ویز کی تعمیر شامل ہیں۔ راؤ تحسین علی خان نے کہا کہ 2017اور 2018کو حکومت نے ترقی کا سال قرار دیا ہے اور جنوبی پنجاب میں موٹروے کے تمام منصوبوں کا افتتاح بھی وزیراعظم میاں نواز شریف کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کے تقرر کا اختیار وزیراعظم کو حاصل ہے اور وہ وقت آنے پر اس کافیصلہ کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…