گاڑیوں کی آسان اورسستی انشورنس ،موبائل کمپنی نے سروس شروع کردی

5  ستمبر‬‮  2016

کراچی(این این آئی)ایزی پیسہ نے پاکستان میں مالیاتی سہولیات کو اختراع اور جدت سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کے اشتراک سے ایزی پیسہ کار انشورنس کا اجرا ء کردیا ہے جس کے تحت پاکستان میں گاڑیوں کی آسان اورسستی انشورنس کوریج ممکن ہوسکے گی۔ ایزی پیسہ کار انشورنس کی سہولت گاڑی کی مارکیٹ قیمت کا محض ڈھائی فی صد پریمیئم سالانہ ادا کرکے حاصل کی جاسکتی ہے، جبکہ دیگر انشورنس پلان اس سے کہیں زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں۔ روایتی انشورنس پالیسیوں کے برعکس صارفین ایزی پیسہ کار انشورنس کے حصول کے ذریعے تھرڈ پارٹی انشورنس اور’ ٹریرازم کور ‘ کی سہولت کے علاوہ کار مکینکل انشورنس کی سہولت بھی حاصل کرسکتے ہیں، جس کی پیشکش اس سے قبل پاکستان میں کبھی نہیں کی گئی۔ یہ پلان روایتی انشورنس پلان کے علاوہ کہیں زیادہ کوریج دیتا ہے۔ ایزی پیسہ کار انشورنس انجن کی خرابی، ڈرائیو ایکسل ، ٹرانسمیشن، سسپنشن، اسٹیئرنگ، کولنگ سسٹم ، الیکٹرک فکس کے علاوہ دیگر بے شمار کوریج فراہم کرتا ہے۔اس سہولت کے حصول کے لیے صارفین کو لمبی چوڑی کاغذی کارروائی کی زحمت اٹھانے کی بجائے محض ایزی پیسہ کی ہیلپ لائن 3737پر کال کرنا ہوگی جہاں مجاز سرویئر ان کی رہنمائی کرے گا۔ کارانشورنس پلان کی یہ آسانی اس کی لاتعداد لوگوں تک باسہولت فراہمی کو ممکن بنائے گی۔ ایزی پیسہ اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھانا اس سے بھی کہیں زیادہ آسان ہے ، جہاں وہ ایزی پیسہ کار انشورنس کے لیے محض ایک ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ جلد ہی صارفین ایزی پیسہ شاپ، ٹیلی نار سیلز اینڈ سروس سینٹر اور ٹیلی نار فرنچائز کے ذریعے پاکستان بھر میں ایزی پیسہ کار انشورنس کے لیے اپنا اندارج کرا سکیں گے۔تعمیر بینک کے صدر و سی ای او علی ریاض چوہدری نے اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا،’پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آٹو موبیل انڈسڑی کی بدولت ایک قابل اعتماد کارانشورنس پالیسی ہر گاڑی کے مالک کی ضرورت بن چکی ہے۔ ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار ، جدید ایزی پیسہ کار انشورنس کے اجراء سے صارفین کی تمام ضروریات باآسانی پوری ہونگی۔‘ایزی پیسہ کے سربراہ محمد یحییٰ خان کا کہنا تھا، ’’ ہمارے قابلِ قدر صارفین نے ہمیں پاکستان کی سب سے باکفایت اور باسہولت کار انشورنس اسکیم پیش کرنے کا جذبہ اور حوصلہ عطا کیا ہے، جو پاکستانی مارکیٹ میں اپنی طرز کی منفرد انشورنس پالیسی ہے۔ اندارج سے لے کر انشورنس کے دعوے تک تمام کارروائی روایتی مشقت طلب کاغذی کارروائی کی بجائے آپ کے موبائل فون سے ممکن ہے۔ بالآخر تمام گاڑی مالکان کے لیے ایک سستااور مکمل انشورنس پلان حاصل کرنا ممکن ہوگیا ہے۔ ‘‘یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین میاں شاہد کا کہنا تھا، ’’ ایزی پیسہ نے جس کامیابی سے انشورنس کے نظام کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کیا ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔ ایزی پیسہ کی بصیرت افروز قیادت کی مدد سے ہم ملک بھر میں بہترین قسم کی انشورنس سہولیات پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ‘‘ایزی پیسہ کی نئی کار انشورنس پالیسی پہلے سے کہیں زیادہ لوگوں کو سستی ترین قیمتیں اور بہتر کوریج فراہم کرے گی ۔اس کارانشورنس پالیسی کے ذریعے ایزی پیسہ نے ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کے فوائد کو عام لوگوں تک پہنچانے کے سلسلے کو مزید آگے بڑھا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…