بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا کی10 ابھرتی معیشتوں کی فہرست جاری پا کستان کے با رے میں حیرات انگیز رپورٹ جا ری

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) برطانوی معاشی تحقیقی ادارے کی جانب سے دنیا کی10 ابھرتی معیشتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جو آئندہ دس سالوں میں عالمی مارکیٹ میں تیزی سے ابھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.تفصیلات کے مطابق برطانوی معاشی تحقیقی ادارے بی ایم آئی کے مطابق 2025تک دنیا کے دس ممالک کی جانب سے عالمی جی ڈی پی میں چار کھرب تیس ارب ڈالز کا اضافہ کریں گے، جو چابان کی موجودہ معیشت کے تقریباّ برابر ہے.عالمی مارکیٹ میں آئندہ دس سالوں کے دوران تیزی سیترقی کرنے والے دس ممالک میں پاکستان،بنگلادیش،مصر،ایتھوپیا،انڈونیشیا، کینیا،میانمار، نائجیریا،فلپائن اور ویت نام شامل ہیں ابھرتی معیشتوں میں بنگلہ دیش پہلے نمبر پر ہے برطانوی معاشی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش گارمینٹس اور زراعت کے شعبے میں تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے اور صرف دو شعبوں سے ملکی آمدنی میں پچاس فیصد تک اضافہ ہورہا ہے. مصر کے حوالے سے معاشی ادارے نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق مصر میں قدرتی گیس کے ذخائر، تیل، پھل اور کاٹن اندسٹری ملکی معیشت میں اہم کررہی ہے۔
اس کے ساتھ آئندہ سالوں میں مصر کے شہری آبادی میں ہرسال دس لاکھ افراد کا اضافہ ہوگا تیسرے نمبر پرایتھوپیا کا نمبر ہے ایتھوپیا کی ملکی معیشت میں زراعت،سونا،سبزیاں اور کافی کے شعبے اہم کردار ادا کررہے ہیں، رپورٹ کے مطابق آئندہ سالوں میں ایتھوپیامیں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے انڈونیشین معیشت میں زراعت کے شعبے کے ساتھ ساتھ مشینری پارٹس بنانے کی اندسٹری اہم کردار اداکرہی ہے اور ملک کے انفراسٹکچر میں مزید تبدیلیاں رونما ہوں گی کینیا کی ملکی معیشت میں کافی چائے کے شعبے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، آئندہ آنے والے سالوں میں مالی خدمات اور تجارت کیشعبے میں مزید بہتری آئے گی لکی معیشت میں قدرتی گیس اور لڑکی کی صنعت اور اس سے متعلق دیگر مصنوعات کا اہم کردارہیاور2010 کے بعد ملک میں ہونے والی اصلاحات اور ایک طویل عرصے بعد جمہوریت حکومت کی واپسی یہ تمام عوامل میانمار میں ہونے والی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے.نائیجیریا میں تیل اور ناریل کے دو اہم شعبے جو ملکی آمدنی کا ذریعہ ہیں۔
آئندہ آنے والے سالوں میں ملک میں مالی خدمات کے شعبے کے ساتھ دیگرفرد کی مجموعی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا.رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیداواری اور تعمیراتی شعبے سب سے زیادہ ترقی کرتے نظر آرہے ہیں،پاکستان آئندہ برسوں میں پیداواری مرکز کے طور پر ابھرے گاایشیائی ملک فلپائن کی معیشت میں تعمیراتی شعبے اور آٹوز اندسٹری اہم کردار ادا کررہے ہیں اور فلپائن میں چلنے والی کرپشن کی اصلاحات اور اس کے علاوہ معاشی اصلاحات کے باعث ملکی معیشت میں مزید بہتری کی توقع ہے.ویتنام کی زاعت اور آئل ریفائننگ اندسٹری ملکی معیشت کی ترقی میں بنیادی کردار اداکررہے ہیں اور آئندہ آنے والے سالوں میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری صنعتی شعبیمیں بہتری سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں بہتری ہوں گی.واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیداواری اور تعمیراتی شعبے سب سے زیادہ ترقی کرتے نظر آرہے ہیں،پاکستان آئندہ برسوں میں پیداواری مرکز کے طور پر ابھرے گا جبکہ ٹیکسٹائل اور کارسازی زیادہ تیزی سے ترقی کرتے نظرآرہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…