نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان 67ارب ڈالر سے زائد والی دنیا کی 30بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے گروپ میں داخل ہوگیا۔امریکی اخبار ’’وال سڑیٹ جرنل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مارچ سے 67ارب ڈالر سے زائد والی دنیا کی 30بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے گروپ میں داخل ہوگیا ہے ۔پاکستان نے جب سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا تو ا سکا تصور ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر نہیں کیا گیا۔یہاں تک کہ رواں سال موسم گرما میں سیاسی افراتفری میں تیزی کی وجہ سے تجارت کے شعبے میں زیادہ آگئے نہ بڑھ سکا اسکے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے انڈیکس میں ڈالر کے حوالے سے 20فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ان دنوں غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں دوبارہ واپسی کیلئے تیار ہیں۔