اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

بڑے شہروں میں سفر کیلئے زبردست سروس،معروف موبائل کمپنی بھی میدان میں آگئی

datetime 26  جولائی  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) صارفین کو بہترین خدمات مہیا کرنے کے اپنے عزم کے تسلسل میں ملک کی بہترین ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار پاکستان نے کریم(Careem) سے اشتراک قائم کرلیا ہے، جس کے تحت کریم کی سروس سے مستفید ہونے والے ٹیلی نار صارفین کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی۔ کریم پاکستان کی صف اول کی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کمپنی ہے جو سواری کو ٹیکسی سروس کریم کے کیپٹن (ڈرائیور) سے سوفٹ وئیر پلیٹ فارم پر رابطے کی سہولت فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اس کی خدمات حاصل کرسکے۔ معاہدے کے تحت کریم ٹیلی نار کے صارفین کو پہلی بار سفر پر پینتیس (۳۵) فی صد رعایت دے گا۔اس خصوصی رعایت کے ساتھ ساتھ تمام مسافر دورانِ سفر مفت انٹرنیٹ وائی فائی کا مزہ بھی لے سکیں گے۔ٹیلی نار کریم سروس کے ڈرائیوروں کو بھی خصوصی ڈیٹا پیکج مہیا کرے گا۔ کریم کا ڈیجیٹل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے چوبیس (۲۴) شہروں میں خدمات مہیا کرتا ہے۔کریم ،ڈیجیٹل ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے آسان دستیابی اورشاندار مگر کم قیمت سفری سہولیات کی بدولت صارفین میں بے حد مقبول ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے سی ای اومائیکل فولی نے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے کریم کے ساتھ یہ معاہدہ کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کیونکہ یہ ٹیلی نار کے اس عزم کا تسلسل ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کو بہترین خدمات مہیا کرتی رہے گی۔کریم کے ساتھ ٹیلی نار کے صارفین نہ صرف رعایتی نرخوں پر آرام دہ سفر کرسکیں گے بلکہ دورانِ سفر وائی فائی کی سہولت سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ہم اپنے صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔کریم کے مینیجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال کا کہناتھا ، ’’ ہم ٹیلی نار پاکستان ، جو ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی علمبردار ہے،کے ساتھ اس اہم معاہدہ پر بہت خوش ہیں۔ اس معاہدے سے نہ صرف ہمارے مشترکہ صارفین کو فوائد حاصل ہونگے بلکہ ہمارے اداروں کو زیادہ صارف دوست پہچان اور پسندیدگی حاصل ہوگی۔ ہم اس اشتراک کو آگے لے کرجانا چاہتے ہیں اور زیادہ وسیع بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان اور کریم کا یہ مشترکہ منصوبہ صارف دوستی کی ایک عمدہ مثال ہے۔ کریم کے پاکستان میں پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کی بدولت مستقبل میں زیادہ سے زیادہ ٹیلی نار صارفین اس خصوصی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…