اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈانگ نے کہا ہے کہ پاک چین کا انقلابی اقتصادی راہداری منصوبہ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور بہتر انداز میں اس پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔منگل کے روز چین کی سدرن ائیر لائن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا ہے کہ اسلام آبادسے چینی شہرارمچی تک پروازگزشتہ22سال سے چل رہی ہیں،پاکستان کی 3اور چین کی 2ایئر لائنز سروس دے رہی ہیں، سی پیک کے تحت پاکستان اورچین کے درمیان ہوائی سفرمیں اضافہ ہوگا،سی پیک پر کام کی رفتار مثبت اور جامع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک قابل عمل منصوبے کی شکل اختیار کر چکا ہے،سی پیک کے تحت توانائی،تعلیم اورصنعت کے منصوبے شروع ہوں گے،اقتصادی راہداری منصوبہ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا،منصوبے پر بہتر انداز میں عمل درآمد ہو رہا ہے، اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 3اور چین کی 2ایئر لائنز سروس دے رہی ہیں،امید ہے کہ ان پروازوں کی تعداد میں مستقبل میں اضافہ ہو گا،پاکستان اور چین کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر دو طرفہ پروازیں جارہی ہیں۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون بہت گہرا ہے۔